بڈگام//بڈگام میں جموں کشمیر آڑمڈپولیس کی 13 ویں بٹالین کی جانب سے منعقدہ امان اللہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ضلع کی 8ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل میچ جی سی سی ہمہامہ اور بی سی سی بڈگام کے مابین کھیلا گیا جس میں جی سی سی ہمہامہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151رنز سکو ر کئے ۔ بی سی سی بڈگام نے مقرر ہ ہدف تین وکٹوں سے اپنے نام کیا ۔ روف احمد کو 17 گیندوں پر68 رنز کی شاندار اننگ کے لئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اس موقعہ پر منعقدہ انعامی تقریب میں ایس پی فیاض حسین مہمان ِ خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ڈی ایس پی ملک اعجاز ، الطاف نائک ، اور غلام جیلانی بھی موجود تھے۔