سرینگر //ممبر اسمبلی بڈگام آغا روح اللہ نے اتوار کو3.5کلو میٹر لمبی ہمہامہ رنگریٹ سڑک پر میکڈم بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔ سڑک پر میکڈم بچھانے پر 97لاکھ روپے خرچہ آئے گا۔ اس موقع پر روح اللہ نے کہا کہ میکڈم بچھانے سے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا” حلقہ انتخاب بڈگام میں سڑکیں فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ پہلے سے موجود سڑکوں پر بھی تارکول بچھایا جارہا ہے“۔ مذکورہ ایم ایل اے کو عوام کے کئی وفود نے سڑکوں کی حالت زار کی جانکاری دی تھی اور گلی کوچوں میں میکڈم بچھانے کے علاوہ لائٹیں لگانے کی مانگ کی تھی۔ اس موقعے پر پی ڈبلیو ڈی چاڈورہ ، ایگزیکٹیوانجینئر اور اے ای ای کے علاوہ سول سوسائٹی ممبران اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔