جموں//تعمیر ات عامہ کے وزیر نعیم اخترنے کل قانون ساز کونسل میںآغا سید محمود کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمہامہ بڈگام سڑک کی فور لیننگ کے لئے ڈی پی آر تیار کیا گیا ہے اور اس پر 40.35کروڑٖ روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے۔وکرم رندھاوا نے اس موقعہ پر ضمنی سوال پوچھ کر بہو فوٹ علاقے میں سڑک کے بہتر رکھ رکھائو پر زور دیا۔نریش کمار گپتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے تعمیرا ت عامہ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرمانے کہا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران بھدرواہ اور ڈوڈہ میں 20.54کروڑ روپے کی لاگت سے 87.65کلومیٹر لمبی سڑکوں پر تار کول بچھایا گیا ہے ۔ٹھاکر بلبیر سنگھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ مرکز نے دیال چک امچلن ۔ ادھمپور سڑک کو نئے قومی شاہراہ درجہ دینے سے اتفاق کر لیا ہے۔