اسلام آباد // پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ہمسائیہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کا وعدہ بند ہے۔نئے منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے قومی خطاب میں کہا کہ انہوں نے سبھی ہمسایہ ممالک کیساتھ بات کی ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے پڑوسیوں نے انہیں ٹیلفونک رابطہ قائم کیا ہے اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسائیگی میں رہنے والے ممالک کیساتھ بہتر تعلقات قائم کریگا اور اس بات کا وعدہ بند بھی ہے کیونکہ ایسا کر کے پاکستان کے لوگوں کی زندگی پر مثبت اثر پڑیگا۔تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کواس وقت معاشی طور پر کئی مشکلات کا سامنا ہے لیکن انکی حکومت اس صورتحال سے باہر نکلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی حفاظتی پلان پر مکمل طور پر عمل در آمد ہوگا تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔