سرینگر //ہمدانیہ کالونی سیکٹر 6پچھلے 5روز سے بجلی کے بغیر ہے جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ11اگست کی صبح علاقے کا بجلی ٹرانسفامر اچانک خراب ہو گیا اور اُس کے بعد لوگوں نے چندہ جمع کر کے اُسے مرمت کیلئے ورک شاپ پہنچایا لیکن نامعلوم وجہات کی بنا پر اُس کی مرمت ابھی تک نہیں کی گئی جس سے علاقے کے متعدد گھرانے بجلی کی عدم دستیابی کے سبب مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔منظور احمدنامی صارف نے بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ کے اہلکاروں کو بجلی ٹرانسفامر کو دوبارہ نصب کرنے کو کہا لیکن محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔لوگوں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمدانیہ کالونی سیکٹر 6کے بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کر کے اُس کو دوبارہ نصب کرایا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔