Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہماچل میں طوفانی بارشوں سے تباہی | 106 افراد ہلاک، 1000 کروڑ کا نقصان

Towseef
Last updated: July 16, 2025 10:04 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزڈیسک

شملہ// ہماچل پردیش میں مانسون کی شدید بارشوں نے ریاست کو زبردست تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔ 20 جون سے 15 جولائی کے درمیان مختلف حادثات میں 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 62 اموات براہ راست بارش سے جڑی آفات جیسے بادل پھٹنے، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی گرنے، ڈوبنے اور گرنے کے واقعات سے ہوئی ہیں۔ 44 افراد کی موت سڑک حادثات میں ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ 35 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق، مانسون کے آغاز سے اب تک 22 بادل پھٹنے، 18 لینڈ سلائیڈنگ اور 31 سیلابی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان منڈی، کلو اور کانگڑا اضلاع میں ہوا ہے، جہاں کئی مکانات، دکانیں اور مویشی خانہ تباہ ہو چکے ہیں۔ صرف منڈی ضلع میں 599 مکانات اور 277 مویشی شیڈز کو نقصان پہنچا، جبکہ 482 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔اب تک 384 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ 666 کو جزوی نقصان ہوا ہے۔ 850 سے زائد مویشی خانے اور 244 دکانیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ریاست میں 257 بڑی سڑکیں اور 15 پل تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ قومی شاہراہوں 3، 5 اور 505 پر آمد و رفت بری طرح متاثر ہے۔ 171 پینے کے پانی کی اسکیمیں بھی بند پڑی ہیں۔منگل کو وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ریاست میں ہوئی تقریباً 1000 کروڑ روپے کے نقصان سے انہیں آگاہ کیا۔ حکومت نے مرکزی امداد کی اپیل کی ہے۔ ادھر بدھ کو بحران اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب ایس جے وی این نے 1500 میگاواٹ کے نتھپا جھاکری ڈیم کے دروازے کھول دیے اور اضافی پانی دریائے ستلج میں چھوڑ دیا۔ اس پر عوام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے دریا کے کنارے سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا ہے اور 21 جولائی تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں شملہ، سِرمور اور سولن اضلاع میں طوفانی بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

پہاڑوں سے میدانی علاقوں تک موسلادھار بارش کا الرٹ

عظمیٰ نیوزڈیسک

نئی دہلی// محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش کے مغربی علاقے، شمالی جھارکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مغربی بنگال اور اس کے گنگا سے متصل علاقوں میں مختلف مقامات پر شدید بارش کی توقع ہے۔ اسی کے ساتھ جموں و کشمیر، مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں، وسطی مہاراشٹر، اندرونی کرناٹک اور کیرالہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، مشرقی اتر پردیش اور شمال مشرقی ریاستوں میں مختلف مقامات پر معمول سے بھاری بارش کی توقع ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق، شمالی راجستھان کے وسطی حصوں، شمالی جھارکھنڈ، جنوبی بہار سے متصل علاقوں میں کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے۔ راجستھان اور اس سے متصل وسطی بھارت میں اگلے دو سے تین دنوں کے دوران معمول سے زیادہ بارش ہونے کے آثار ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال، جھارکھنڈ، اڈیشہ، کیرالہ، ساحلی کرناٹک، جموں و کشمیر، راجستھان، کونکن، وسطی مہاراشٹرا، آسام میں الگ تھلگ مقامات پر معمول سے بھاری سے بہت بھاری بارش ہوئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

برصغیر

اترپردیش میں صفرانکم ٹیکس دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کئی مقامات پرانکم ٹیکس کے چھاپے،3500سے زیادہ گھیرے میں

July 16, 2025
برصغیر

مانسون پارلیمانی اجلاس | حکومت8سے زیادہ بل پیش کرے گی | اپوزیشن کی مرکز کو گھیرنے کی تیاریاں

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں رُکن پارلیمان روح اللہ مہدی کا کشمیر کیلئے براہ راست ریل رابطے کا مطالبہ

July 16, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?