ہماچل //ہماچل پردیش میںدوالگ الگ سڑک حادثات میں 14افرادہلاک ہوگئے ۔وزیراعلی جے رام ٹھاکر اور گورنر آچاریہ دیوورت نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ پہلے حادثہ میں سرمور ضلع میں سولن ۔پوہلوال شاہراہ پر ہاٹی گاؤں کے نزدیک ایک پرائیوٹ بس کے کھائی میں گرجانے سے آٹھ افرادہلاک ہوگئے اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ حادثہ صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا ۔چھ بس مسافروں کی موت موقع پر ہوگئی جبکہ دونے اسپتال کے راستہ میں دم توڑ دیا۔زخمیوں کو سولن کے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔ دوسرے واقعہ میں شملہ ضلع میں ٹھیوگ چھیلا شاہراہ پر کھول گلی کے نزدیک ایک کار کے کھائی میں گر جانے سے کار میں سوار دوخواتین سمیت سبھی چھ لوگوں کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدگان شملہ ضلع کے سنی علاقہ کے رہنے والے تھے ۔ وزیر اعلی نے حادثہ میں مرنے والوں کے تئیں اظہارتعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ سے زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔