Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ہماچل میں بارش سے تباہی | پنڈوہ ڈیم لبریز، 1ہلاک، 7لاپتہ

Towseef
Last updated: July 1, 2025 11:27 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

شملہ//ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں پیر کی شب سے جاری موسلادھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ کرسوج اور دھرم پور سب ڈویژنوں میں بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) کے واقعات سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں، مکانات منہدم ہو گئے اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ کرسوج کے پرانا بازار، کٹی، برل، ممیل اور بھیال علاقوں میں پانی نے زبردست تباہی مچائی، جہاں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور 25 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔گوہر سب ڈویژن میں ایک مکان بہہ گیا، جہاں سے ماں بیٹی کو زندہ بچا لیا گیا، تاہم سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ان کی شناخت بگا گاوں کے رہائشی 75 سالہ پدم سنگھ، 70 سالہ دیوکوں دیوی، 50 سالہ جھابے رام، 47 سالہ پاروتی دیوی، 70 سالہ سورمی دیوی، 29 سالہ اندر دیو، 27 سالہ اماوتی، 9 سالہ کنیکا اور 7 سالہ گوتم کے طور پر ہوئی ہے۔دھرمپور کے منڈپ تحصیل کے سندل گاوں میں فلیش فلڈ سے کافل بھوانی ماتا مندر سے بہنے والا نالہ خطرناک حد تک بہنے لگا، اگرچہ یہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
لیکن لونگنی پنچایت کے سیاتی گاوں میں مٹی کھسکنے سے ایک مکان اور کئی گایوں کے باڑے زمیں بوس ہو گئے، جن میں مویشی اور خچر بھی ہلاک ہو گئے۔ادھر شدید بارش کے سبب پنڈوہ ڈیم میں پانی کی سطح 2922 فٹ تک جا پہنچی ہے، جو 2941 فٹ کے خطرے کے نشان کے قریب ہے۔ پانی کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے بیاست ندی میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس سے ندی خطرناک سطح پر بہنے لگی ہے۔ پانی منڈی شہر کے پنچ وقتر مندر تک پہنچ چکا ہے۔ پورے شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے، جس سے ٹریفک متاثر اور عوام پریشان ہے۔منڈی کے پنڈوہ بازار میں شدید پانی بھرا کے باعث لوگوں کو رات کے وقت ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ رگھوناتھ کا پدھر سے 12 افراد کو بچایا گیا، جب کہ پیلس کالونی، جیل روڈ اور کوٹلی روڈ سمیت کئی مقامات پر مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔باڑی گمانو روڈ پر زبردست لینڈ سلائیڈ سے راستہ مکمل بند ہو گیا ہے۔ چنڈی گڑھ-منالی نیشنل ہائی وے پر بھی ٹریفک معطل ہے۔ پٹیکری پاور پروجیکٹ کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ بکھلی اور ککلاہ پل کے گرنے سے کئی دیہاتوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں سے دور رہیں اور محفوظ مقامات پر قیام کریں۔ تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ موڈ پر کام کر رہی ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

برصغیر

بحریہ کی شاندار کاکردگی | جلتے ہوئے جہاز سے 14اہلکاروں کو بحفاظت نکالا

July 1, 2025
برصغیر

تلنگانہ فارما پلانٹ میں دھماکہ | ہلاکتوں کی تعداد 34تک پہنچی | وزیر اعظم کا اظہار رنج

July 1, 2025
برصغیر

مانسون پورے ملک میں سرگرم | معمولات درہم برہم، کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال

July 1, 2025
برصغیر

جی ایس ٹی ایک تاریخی اصلاح | ملک کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی:وزیر اعظم

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?