جموں//ہمالیائی ہینڈلوم کواپریٹو سوسائٹی کا یہاں جگتی سیوا دام کے احاطہ میں جمعہ کے روز این جی او سیا بھارتی کے اشتراک سے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق جے اینڈ کے سٹیٹ ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ محکمہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سونیکا پریہار اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھی۔اجلاس میں انچارج سیوا دھام انجلی رادھو ، ماں بھواانی ہینڈلوم کواپریٹو سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ممبر ونود کول ، ہمالیائی ہینڈ لوم کواپریٹو سوسائٹی کے صدر بال کرشن کول ،سرپنچ نگروٹہ لالہ کشور اور علاقہ کے دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں ہینڈلوم صنعت سے متعلق مسائل پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ غور و خوض کیا گیا ۔انہوں نے کاریگروں اور بنکروں سے براہ راست تبادلہ خیال کیا،جنھوں نے اپنے تیار پروڈکٹ کو انہیں دکھایا ،جو قابل ستائش تھے۔اجلاس میں بنکروںکے واجب الادا رقم واگُذارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ،جو اصولوں کے تحت انہوں نے متعدد نمائشوں میں شرکت کرنے سے حاصل کی تھی۔ بنکروں نے شکایت کی کہ اس سلسلہ میں رقومات کو کشمیر میں بقایا جات ادا کرنے کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔ماں بھواانی ہینڈلوم کواپریٹو سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو ممبر ونود کول نے اے ڈی کو جے کے ایچ ڈی سی رابطہ کرنے کو کہا ،جو ریاست اور بیرون ریاست میں پوشیش شوو رام چلاتے ہے ،کو یہ پروڈکٹ فوخت کرنے کےلئے رکھنے کی ہدایت دینے کےلئے کہا،تاکہ بنکروں کے تیار مال کو مارکیٹنگ فراہم ہو۔