عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں سرکار چلانے کو تلوار کی دھار پر چلنے سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا: ‘اتھارٹی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے سب کچھ لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہے ، ہمیں تلوار کی دھار پر چلنا ہے ، ہم چلیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں برزلہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘اتھارٹی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے سب کچھ لیفٹیننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہے ، ہمیں تلوار کی دھار پر چلنا ہے ، ہم چلیں گے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘۔ریاستی درجے کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘نہ صرف نیشنل کانفرنس بلکہ جموں و کشمیر کے ہر فرد کو امید ہے کہ ہمیں ریاستی درجہ ضرور واپس ملے گا’۔معراج ملک کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘ایک افسر کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ غیر پارلیمانی تھی لیکن اس پر معراج ملک پر پی ایس اے لگانا بھی غلط ہے اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا تھا’۔یو این آئی