ہمارے بیٹے کا قتل ہوا ہے: دلی میں اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے کشمیری نوجوان کے اہلخانہ کا الزام

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سری نگر// دلی میں دو روز قبل اپنے ہی کمرے میں مردہ پائے گئے سری نگر باغات علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔
انہوں نے دلی پولیس سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی اپیل کی ہے۔
باغات سری نگر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ عاقب رشید بٹ ولد عبدالرشید بٹ کو دلی میں اپنے کمرے میں 2 مارچ کی شام مردہ پایا گیا تھا۔
مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ نے دلی پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی مانگ کی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *