Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہماری معاشرتی ذمہ داریاں اور ہم؟

Towseef
Last updated: October 20, 2024 11:02 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

وادیٔ کشمیر میں طویل عرصے سےچلی آرہی غیر یقینی صورت حال کے دوران وادیٔ کشمیری کی نوجوان نوجوان نسل کی ایک بڑی تعداد جن بُرائیوں اور خرابیوں کا شکار ہو چکی ہے ، اُن کے بھیانک نتائج اب وقفہ وقفہ کے بعد ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں۔بے شک جہاں دُنیاوی اُلجھنوں اور مسائل کے شکنجوں نے کشمیریوں کو ایک شدید عذاب سے دوچار کرکے رکھاہے ، وہیںخود پرستی،جابہ جا اندیشوں،غیر اخلاقی جذبوںاور بے کرداری نے لوگوں کو ہمہ وقتی ذہنی کشیدگی میں مبتلا کردیا ہے،جس کے نتیجے میں نہ صرف مہلک امراض سامنے آرہے ہیں،المناک رودادیں سُننے میں آتی ہیں بلکہ دل دہلانے والے مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ چوری ،رشوت ،ناجائز منافع خوری،چھینا جھپٹی اورسینہ زوری کی آماجگاہی میں بیشتر لوگ جامۂ انسانیت نوچنے میں بھی مشغول رہے،جس سےہر سُو خدا طلبی کے بجائے دُنیا طلبی کا ہی دور شروع ہوا،بالشت بھر پیٹ نےزندگی کی ساری وسعت گھیر لی ،مغربی علوم و تہذیب کا اثرایسا غالب ہوا کہ آخرت کا خیال تک بھُلاکے محض دنیاوی زندگی کی اہمیت اور کشش بڑھتی گئی اوربدعتوںو رسم و رواج کا سلسلہ عام ہوگیا۔گویاپوری وادی کے لوگ خواہش پرستی کی ادنیٰ سطح پر گِر کر درندوں اور چوپایوں کی زندگی جی کر زمانۂ جاہلیت کی یاد تازہ کرنے میں مصروف ہوگئے۔ جس کے نتیجے میںہر وہ بُرائی اور خرابی گھر گھرمیں پنپ کر پروان چھڑی،جن سے اب ہمیں چھٹکارا حاصل نہیں ہو پارہا ہے۔ منشیات کے دھندے اور اُن کا استعمال جس بڑے پیمانے پھل پھول چکا ہے، اُس کے عبرت ناک نتائج بھی ہمارے سامنے آتے رہتے ہیں اورکشمیری معاشرے ہزاروں نوجوان مختلف جسمانی و ذہنی بیماریوں میں مبتلا بھی ہوچکے ہیں، پھر بھی یہ دھندہ شدو مد سے جاری ہے،جرائم کا تناسب بڑھ رہا ہے اور دیگر سماجی بُرائیوںکو بھی فروغ مل رہا ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ اب اس گھنائونے کاروبار پرقابو پانا یہاں کی انتظامیہ کے لیے بھی بڑا چیلنج بنا ہوا ہے ،اور یہ ہلاکت خیز زہر محکمہ انسدادِ منشیات کی غفلت ، نا اہلی یا چشم پوشی کے باعث تواتر کے ساتھ ہر جگہ پر بہ آسانی پہنچ رہا ہے ۔حالانکہ اسے روکنے کی اول ذمہ داری پولیس پر ہی عائد ہوتی ہے،جبکہ سیاسی ،دینی، سماجی اداروںو معاشرہ کے متحرک افراد کو بھی اس کی سنگینی پر غور کرتے ہوئے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وادیٔ کشمیر یہ سب کچھ ایک مخصوص منصوبے کے تحت کیا جارہا ہے کیونکہ لوگ لالچ میں گرفتار ہیں اور نام نہاد ترقی کے لئے سب کچھ گوارا کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ اگر چہ ہر کوئی شخص یہ بات ضرور محسوس کرتا ہے کہ معاشرے میں خرابیاں اور بُرائیاں پھیل جانے سے ہمارا کافی نقصان ہوچکا ہے اور بدستور ہورہا ہےلیکن پھر بھی خرابیوں و بُرائیوں کو روکنے کے لئے کمر بستہ نہیں ہورہاہے بلکہ ہر بات کو وقتی طور پر تماشا بنا کر چُپ سادھ لئے رہتا ہے۔کیا یہ ہماری بد بختی نہیں ہے کہ ہمارے طرزِ عمل میں خود پسندی سے زیادہ نفس کی سرکشی کا بڑادخل ہے،تعاون کا فقدان ،معاشرے کے معاملات سے لا پرواہی،اپنے اپنے محلے اور اپنی اپنی بستی،جس میں ہم رہتے ہیں، جس ملت سے ہم وابستہ ہیںاور جس پیغام کے ہم علمبردار ہیں،اُن سب سے عدم دلچسپی کا کھلم کھلا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کیا یہ ہمارےیقین کی کمزوری اور منافقت کی علامت تو نہیں ہے؟جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعدا دبدستور اپنےمخصوص مطلب کی ہی حدود میں زندگی گزارنے میں مشغول ہے۔جس سے عیاں ہوجاتا ہےکہ ہم اپنے فرائض کی ادائیگی سے موڑ رہے ہیںاور کوئی بھی بوجھ اپنے کاندھے پراُٹھانے کے لئے تیار نہیں۔ایسے ناقص طرز عمل سے کوئی بھی معاشرہ یا کوئی بھی قوم اپنے کسی بھی مقصد میںکامیاب نہیں ہوسکتی ہے،اوراسی طرزِ عمل کے تحت ہم نے ہر اہم مسئلے کو معمولی بات سمجھ کر اپنے گھروں کے ماحول کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہےکہ نڈر اور بے باک ہوکر ایک ایسا ماحول تیار کیا جائے،جس میں ہر فرد اپنا کردار فرض سمجھ کر ادا کرسکے،اپنی ذمہ داری کا بوجھ اپنے کاندھے پر محسوس کرےنہ کہ اُس سے فرار کی راہ تلاش کرنے میں جٹ جائے،تاکہ ہماری دنیا بھی ٹھیک رہے اور ہمارا دین بھی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?