عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے ’’ ہماری ریاست ہمارا حق ‘‘ کی مہم میں شامل ہونے کی سیاسی جماعتوں اور تاجر انجمنوں پر زور دیتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ پورے یوٹی میں ایک تحریک واضح طور پر شکل اختیار کر رہی ہے۔ قرہ نے نے کہا کہ پارٹی کی آؤٹ ریچ مہم ’’ہماری ریاست ہمارا حق ‘‘ گھر گھر جا رہی ہے اور اب یہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہر کونے تک پہنچ چکی ہے۔ قرہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ’’مارچ ٹو سرینگر،مارچ ٹو جموںاور مارچ ٹو دہلی کے اقدامات کا گزشتہ چھ مہینوں میں نمایاں اثر ہوا ہے، اور پورے یوٹی میں ایک تحریک واضح طور پر شکل اختیار کر رہی ہے۔قرہ نے کہا ’’ ردعمل زبردست رہا ہے۔ ہمارا نعرہ ’ہماری ریاست، ہمارا حق‘ گھر کا اظہار بن چکا ہے۔ ان تاثرات سے، ایک عوامی تحریک ابھر رہی ہے، جو ہمارے آئینی اور جمہوری حقوق کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ‘‘ انہوں نے کہا ’’ جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے ’’ ہم سیاسی جماعتوں اور تاجر انجمنوں پر زور دیتے ہے کہ وہ ہماری ریاست ہمارا حق ‘‘ کی مہم میں شامل ہو جائیں ۔