ترال//آئی ٹی آئی ترال سے مختلف کورس مکمل کرنے کے بعد طلاب کی اسناد بند رکھنے کے نتیجے میںدرجنوں طالب علموںکا مستقبل خطرے میں ہے۔ ترال سے تعلق رکھنے والے ایسے کئی طلبہ نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال کورس مکمل کرلئے اور نتائج منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میںداخلہ لیا جہاں انہیں اپنی اسناد جمع کرانے کی ہدایت دی گئی لیکن آئی ٹی آئی انتظامیہ انہیں وہ اسناد واپس کرنے میں لیت و لعل کررہی ہے ۔انہوں نے وزیرتعلیم سے اپیل کی کہ اس سلسلے میں ذاتی مداخلت کرکے اُن کے مستقبل کو بچائیں۔