Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہمارا کل حال کی بھول بھلیوں میں گُم کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 10, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 گزشتہ دنوں ایک غیر سرکاری انجمن کی رپورٹ میںبچوں کے مسائل کی جو منظر کشی کی گئی ،وہ انتہائی بھیانک ہے اور یقینی طور پر وہ منظر کشی سماج کے ہر فرد کو اپنا محاسبہ کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔یہ کس قدر افسوسناک ہے کہ جن نازک ہاتھوں میں قلم اور کتابیں ہونی چاہئے تھیں ان میں کارخانوں کے اوزار تھما دیئے گئے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیرخاص طور پر وادی میں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اقتصادی مسائل کی وجہ سے چھوٹے بچے کمانے کی مشینوں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ان محققین کے مطابق اگر چہ جموںوکشمیر کی سطح پر سرکاری طور صرف 4900بچے مزدوری کی چکی میںپسے جا رہے ہیں تاہم غیر سرکاری سطح پر ان کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہوسکتی ہے۔یہ اعدادوشمار انتہائی پریشان کن ہیں کیونکہ بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور یہی روزگار کی تلاش میں اپنا بچپن کھودیں تو سماجی ڈھانچہ تہہ و بالا ہونے کا بھرپور احتمال ہے۔
بچہ مزدوری پر قابو پانے کی صدائیں سیاسی اور سماجی رہنمائوں کے گلیاروں میں کافی دنوں سے گونج رہی ہیں، لیکن ان پر عمل کب ہوگا، اس کے بارے میں کسی کو کچھ پتہ نہیں۔ اگر بچے مستقبل کے ستارے ہیں تو ان کے ستارے گردش میں کیوں ہیں، اگریہی بچے ملک و قوم کے مستقبل ہیں تو پھر مستقبل کو تانباک بنانے کی کوششیں کیوں نہیں کی جاتیں؟ ۔ ان غریب معصوم بچو ں کو تعلیم یافتہ بنانے کی کروڑوں روپے کی سکیمیں ان بچوں کا منہ چڑارہی ہیں۔ بچوں کو اسکول پہنچانے اور ان کو تعلیم دلانے کے لئے سرکار کی طرف سےکروڑوں  روپے پانی کی طرح بہائے جارہے ہیں، لیکن نوکر شاہی اور سرکاری محکموں کے افسران تعلیمی مافیائوں کے ساتھ مل کر یہ روپے ہضم کررہے ہیں۔ سرکار کو فرضی اعدادوشمار اور ترقی کی رپورٹ بھیج کر یہ افسران آنکھیں بندکرکے بیٹھ جاتے ہیں۔ ہزاروں بچے بچپن دیکھے بغیرہی بڑے ہورہے ہیں۔ بھوک مٹانے کیلئے نا خواندگی کے اندھیروں میںان کا بچپن گم ہورہاہے۔ہرسال رسمی طورپر پنڈت جواہرلعل نہرو کا یوم پیدائش یوم اطفال کے نام سے منایا جاتا ہے، لیکن کیا کبھی کسی نے اس دن یہ سوچا کہ یہ سینکڑوں اور ہزاروں بچے اپنا بچپن گزارے بغیر ہی بڑے ہوجاتے ہیں۔معصوم سی عمر اور پڑھنے ،لکھنے اور کھیلنے کودنے کی عمر میں ان کے ننھے ہاتھوں میں اوزار تھمادیے جاتے ہیں یا ہوٹلوں اور دکانوں پرمزدوری کرنے کے لیے بھیج دیا جاتا ہے۔
سرکار کی سکیموں پر اگر نظر ڈالیں توملک میں ہر سال تقریباً 150ارب روپے پرائمری تعلیم پر خرچ کر لئے جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی بچوں کا تعلیمی اداروں کی طرف رخ نہ کرنا تشویشناک ہے اور یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ ایسی مجبوریاں بھی ہیں جو ان قسمت کے ماروں کو مفت تعلیم کے حصول سے محرو م رکھ رہی ہیں۔ ایسے میں حکومتی سطح پر یہ اصطلاح متعارف کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں کہ وہ بچے اطفال مزدوری کے زمرے میں نہیں آتے ہیں جو اپنی مرضی سے کارخانوں ، گھروں اور ہوٹلوں کے علاوہ دیگر جگہوں پر کام کرتے ہیں۔ اگر یہی قانونی اصطلاح بنی تو بچہ مزدوری کا تصور ہی ختم ہوجائے گا۔
یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے کہ سرکارکو آج تک یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ جموں وکشمیر کو کتنے یتیموں کا بوجھ ڈھونا پڑرہا ہے ۔جب اعدادوشمار ہی نہ ہوں تو بھلا پالیسی بنے تو کیسے۔یہی حال بچہ مزدوری کے حوالے سے بھی ہے ۔لیبر محکمہ تو موجود ہے لیکن اس محکمہ کے حکام کو کبھی اتنی فرصت ہی نہیں ملتی کہ وہ ایک ٹھوس سروے کراتے کہ جموںوکشمیر میں کتنے بدنصیب بچے اس دلدل میں پھنس چکے ہیں تاہم یہ امر خوش آئند ہے کہ غیر سرکاری سطح پر اس حوالے سے کسی حد تک کام ہوا ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق جہاں یتیم بچوں کی تعداد80ہزار کے قریب ہے جن میں سے تقریباً60ہزار بچوں کے والدین شورش کے دوران مارے گئے ہیں وہیں بچہ مزدوری کے دلدل میں پھنسے نونہالوں کی تعداد3لاکھ کے قریب ہے ۔ان اعدادوشمار کو صرف نظر کرکے سیکریٹریٹ کے آرام دہ کمروں میں بچوں کی بہبود کے حوالے سے پالیسیاں بنائی جائیں تو کچھ بدلنے والا نہیں ہے ۔بچوں کی بہبود کے حوالے سے تین محکمے ذمہ دار ہیں جن میں سماجی بہبود ،تعلیم اور لیبر محکمہ شامل ہیں اور جب یہ تینوں محکمے آپس میں تال میل پیدا کرکے حقیقی معنوں میں بچوں کی خوشحالی کا بھیڑا اٹھالیں تو کوئی مشکل نہیں کہ ہمارے کل کو حال کی بھول بھلیوں سے نکلنے کا کوئی راستہ مل سکے ورنہ اگر یہی پہلو تہی جاری رہی تو ان کا مستقبل تو ان بھول بھلیوں میں گم تو ہو ہی جائے گا لیکن وہ اپنے ساتھ اس قوم کے مستقبل کو بھی دائو پر لگا کر جائیں گے اور پھر صرف سوالات ہونگے جن کے ہمارے پاس جوابات نہیں ہونگے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?