Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہمارا معاشرہ ، ہماری نوجوان نسل اور ہم

Mir Ajaz
Last updated: November 9, 2023 12:00 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

بلا شبہ نوجوان نسل کسی بھی معاشرے اور ملت کےلئے رگِ جاں کی حیثیت رکھتی ہے۔نوجوان نسل کی ہمت اور محنت جہاں قوم اور معاشرے کو ترقی سے سرفراز کراتی ہے وہیں اُن کی کوتاہی اور غفلت معاشرے کی عزت و وقار کو پستی کی جانب دھکیل دیتی ہے۔ کیونکہ آج کے نوجوان ہی کل کی تاریخ مرتب کرتے ہیں اور اُس کے فکرو عمل سے معاشرے کا مستقبل وابستہ ہوتا ہےالبتہ جس قدر ان کی اہمیت اور ذمہ داریاں ہوتی ہیں ،اُسی قدر اُن کے مسائل بھی ہوتے ہیں،جن کو حل کرنا معاشرے اور حکومت کے لئے لازمی ہوتے ہیں۔نوجوان نسل کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے نہ صرف نوجوان اور معاشرے کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہوتا ہے بلکہ اُن کے لئے حالات و واقعات کے تقاضوں کو سمجھنا اور تمام پہلوئوں پر نظر رکھنا بھی اہم ہوتا ہے۔ جب نوجوان نسل اور معاشرے کے درمیان ہم آہنگی کا لازمی جُز ناپید ہوجاتا ہے تو وہ حالات و واقعات کے تقاضوں کو سمجھنے سے قاصر ہوجاتے ہیں،نتیجتاً مسائل و مشکلات کا حل مشکل ہی نہیں نا ممکن بن جاتا ہے،معاشرہ بکھر جاتا ہے اور نوجوان نسل برباد ہوجاتی ہے۔ہمارے یہاں افسوس ناک پہلو یہی ہے کہ کشمیر ی نوجوان نسل ،اپنی اس وادی کے حالات و واقعات سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود انجانے اور فریبی راستوں پر بھٹک رہی ہے۔اپنے لئے کسی فعال مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے ناحق اپنے آپ کو تجربات کی بھینٹ چڑھاتی ہے،بغیر کوئی سختی اُٹھائے حلیم اور بغیر کسی تجربے کے حکیم بننا چاہتی ہے۔جس کے نتیجے میں اُن کی ساری سمجھ داری اور دور اندیشی بھسم ہوکر رہ جاتی ہے۔
بے شک بہتر مستقبل کا خواب ہر آنکھ دیکھتی ہے مگر اسے عملی جامہ پہنانا بہر صورت دماغ کا ہی کام ہے۔انسان کی ہر خواہش کا پورا ہونا بھی ضروری نہیںکیونکہ ہر پھول کی پتیاں بکھر ہی جاتی ہیں۔یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر کسی کی منصوبہ بندی ،اُس کی دانش مندی ثابت ہوسکے،تاہم ناکامی کا یہ مطلب ہرگز نہیںکہ وہ اپنے ذہن و فکر کو دوسروں کا غلام بناکر اپنا وجود ہی مٹادےاور معاشرے کے لئے تنزل کا پیش خیمہ بن جائے۔الغرض آج جب وادیٔ کشمیر کے معاشرے کی نوجوان نسل کےایک کثیر تعدادکی حد درجہ بگڑتی ہوئی صورت حال پر نظر پڑتی ہے تو انتہائی دُکھ و تشویش ہوتا ہے کہ معاشرے کا مستقبل کس طرح بُرائیوںنذر ہورہا ہے۔آوارہ گردی اور اخلاقی بے راہ روی میں مبتلا ہوکر نہ صرف جرائم کی طرف راغب ہوچکی ہے بلکہ نشیلی ادویات اور دوسرے کئی منشیات کے استعمال کی عادی ہوکر ذہنی طور مفلوج ہورہی ہے۔نوجوانوں کی ایک خاصی تعداد اور بھی کئی خرابیوں کی شکار ہوچکی ہے ،ایسے ایسے غیر ناجائز اور غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہورہی ہےجو نہ صرف اخلاقی اقدار کے منافی بلکہ مذہبی اصولوں کے بھی خلاف ہیںاور یہ تمام غلیظ،ناپاک اور انسان دشمن غیرقانونی دھندےوادی کے اکناف و اطراف کی ہر گلی و کوچے تک پہنچ گئے ہیں۔جس سے ہماری کمسِن اور نو عمر نسل میں بھی بگاڑ کا عمل بڑھ رہا ہے۔تعجب ہے کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی ملت و معاشرہ کی فکر و سوچ بدستور مفلس اور مُردہ ہے۔معاشرہ تباہ ہورہا ہے ،معاشرے کی نوجوان نسل بُرباد ہورہی ہے اور معاشرے کی کمسِن اور نو عمر نسل کو بگاڑنے کے سامان ہر ایک کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں اور ہم ہیں کہ اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں جوڑ رہے ہیں ۔نہ اس صورت حال کے اسباب و علل کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی اسباب و علل پر قابو پانے کے لئے کسی قسم کی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
ایک اور حقیقت یہ ہے کہ کون سی بُرائی ہے جو ہمارے اندر سرایت نہیں کرگئی ہے،جنہوں نےہماری اقدار اور اخلاقیات کو ختم کرکے، ان کی جگہ بے حسی اور خودغرضی کی ثقافت نے لے لی ہے۔ یہ متعدد عوامل کی پیداوار ہے، جس میں معاشی اور سماجی عدم مساوات، روایتی خاندانی ڈھانچے کا ٹوٹنا اور حکومت اور اداروں پر اعتماد کا ختم ہوجانا شامل ہے۔ ان سب باتوں پر اہل علم کو بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو جرائم کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے، پولیس کے مزید وسائل میں سرمایہ کاری و پولیس اہلکاروں کی تربیت کو بہتر بنانے اور منظم جرائم کے گروہوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو غربت اور بے روزگاری جیسی جرائم کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے کے لیے جہاں فوری اقدامات اٹھانے کام ضرورت ہے وہیں حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی جرائم سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا لازم ہےاور مشکوک سرگرمیوںپرچوکس رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا بھی ضروری ہے۔ ہم سب مل کر ہی ایک صاف و پاک معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?