Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہماراتعلیمی نظام اورسرکاری انتظامیہ

Mir Ajaz
Last updated: December 22, 2023 1:01 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

بے شک تعلیم انسانی شخصیت کی مکمل نشو و نُما کا نام ہے ،جس کے بغیر کسی فرد ،معاشرہ یا قوم کی تشکیل و تعمیر ادھوری رہ جاتی ہے۔اکیسویں صدی کے اس جدید دور میں یہ بات نمایاں ہوگئی ہے کہ تعلیم کے بغیر انسانی زندگی کی کوئی وقعت ہی نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب تعلیم کی اہمیت اور افادیت کو نظر انداز کرنا سب سے بڑی حماقت بن گئی ہے۔اس حوالے سے جب اپنی اس وادی پر نظرڈالی جاتی ہے تو یہاں کے نظام تعلیم میں پھیلی ہوئی بے راہ روی ،بد نظمی اور کورپشن کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔نظام تعلیم کو سُدھارنےاور معیار ِ تعلیم کو بڑھانے کے جتنے بھی ڈھنڈورے پیٹے جاتے ہیں،وہ زیادہ تر ڈکھوسلے ثابت ہورہے ہیںاور مجموعی طور پرتعلیمی حکام کی پالیسیاں اور تدریسی عملے کی کارکردگیاں مایوس کُن ہی دکھائی دے رہی ہیں۔نصاب میں تبدیلی اور مروجہ قواعد و ضوابط میں یکسوئی نظر نہیں آرہی ہے۔نقل کی وباء کو کافی حد تک کنٹرول کرنے کے بعد بھی تجارتی بنیادوں پر نقل کروائی جارہی ہے،سکول کی سطح پر قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کا منصوبہ بند طریقہ نابود دکھائی دے رہا ہے۔دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر ،نصابی کتب اور اساتذہ کی کمی تواتر کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ اردو زبان کی تدریس کی بہتری میں معاون اور موثر سرگرمی نہیں لائی جارہی ہےجبکہ اسکولی بچوں میں اپنی فطری زبان میں بات سمجھانے کی کوشش نہیں کی جارہی ہے۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ بعض کورسوں کے نہ تو وقت پر امتحانات لئے جاتے ہیں اور نہ ہی نتائج وقت پر ظاہر کئے جاتے ہیں،جس کے باعث زیر تعلیم طلباو طالبات کا زیادہ تر وقت بُرباد ہوجاتا ہے۔ایسا کیوں ہورہا ہے؟ اس پر نہ تو یہاں کی سرکار اور نہ ہی تعلیمی حکام توجہ دینے کی ضرورت محسوس کرتے ہیںاور یہی وجہ ہے کہ ہمارے یہاں کےسرکاری سکولوں اور کالجوں کی کارکردگی نہ اطمینان بخش رہتی ہے اور نہ تعلیم کا معیار بُلند ہورہا ہے۔اب اگر یہاں کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بات کریںتو اُن کی ہر بات محض تجارتی بنیادوں پر ہی چل رہی ہے۔جو کوئی شخص کچھ عرصہ قبل تک کرایے کے دوتین کمروں میں پرائیوٹ سکول چلا رہا تھا ،آج ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کا مالک بن چکا ہے۔گلی گلی ،سڑک سڑک ،ہر نُکڑ اور ہر بازار میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بھر مار ہے۔اگرچہ ان میںتعلیم کا معیار نا قابل اعتبار ہے لیکن ناز نخروں کی بہار ہے۔جس سے نہ صرف تعلیم کی وقعت پست ہوتی جارہی ہے بلکہ انتظامی عملےکی خود غرضی اور بد دیانتی سے زیر تعلیم اُن لڑکوں اور لڑکیوں میں اخلاقی گراوٹ نمایاں ہورہی ہے ،جن کو ان پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے منتظمین اپنی ملکیت سمجھ کر ہر طرح سے استحصال کررہے ہیں۔مَن چاہے ڈھنگ سے اُن سے موٹی موٹی رقمیں اینٹھ رہے ہیں،مختلف چارزز کے تحت روپیہ پیسہ بٹور رہے ہیں۔جہاں سالانہ فیسوں میں اضافےکئے جاتے ہیں وہیں کتابوں ،اسٹیشنری اور یونیفارم کے نام پر لوٹ رہے ہیں،یہاں تک کہ ایڈمیشن دینے اور ڈسچارچ لینے پر بھی نام نہاد فنڈس اور فرضی لوازمات کے تحت اچھی خاصی رقمیںحاصل کررہے ہیںاور اس معاملے میںتعلیمی حکام کے ذمہ دار افسروں اور اہلکاروں کو بھی معقول نذرانوں کے عوض رام کررہے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلی ایک دہائی قبل یہاں کے حکمرانوں کی طرف سےجن پرائمری سکولوں کوہائی سکول ،جن ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیا تھا ،اُن میں ابھی تک اکثر سکولوں میں تدریسی عملہ مہیا نہیں کیا جارہا ہے ۔دیہات اور دور دراز علاقوں میں قائم ایسے بیشتر سکولوں کی خستہ حالی اور عملے کی نایابی کی مثال سب کے لئے چشم کُشا ہے ،جن کے ناگفتہ بہ صورت حال کی خبریں اخباروں میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں وادیٔ کشمیر میں حصول تعلیم کا اصل مقصد ہی ملیا میت ہورہا ہے۔جس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ کورپشن ، بددیانتی اور بد نظمی نے پورے معاشرے کی ضمیر مُردہ بناکے رکھی ہے اور سرکار ی انتظامیہ کے بار بار اعلانات کے باوجود تعلیمی نظام کو صاف و پاک کرنے ،فعال بنانے اور تعلیم کا معیار کو اونچا کرنےکی تمام کوششیں بار آور ثابت نہیں ہورہی ہیںکیونکہ تعلیم کے اعلیٰ حکام قانون اور ضابطے کے تحت وادی بھرمیں قائم سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں ،کالجوں اور یونیور سٹیوں کی کارکردگی اور طریقۂ تعلیم کی سنجیدگی کے ساتھ مانیٹرننگ نہیں کررہے ہیں۔ایسا کیوں کیا جارہا ہے اور اس سلسلے کو کیوں جاری رکھا جارہا ہے،اس پر ابھی تک نہ یہاں کی سرکار اور نہ ہی اعلیٰ تعلیمی حکام توجہ دینے کی ضرورت محسوس کررہے ہیں۔حالانکہ یہاں کے تعلیمی نظام کو جہاں کل بھی بدلنے کی ضروت تھی وہاں آج بھی ضرورت ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?