نئی دہلی// راجدھانی دہلی میں آج کم ازکم درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ اور سردہوائیں چلنے کی وجہ سے لوگوں کو صبح سخت سردی کا سامناکرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم ازکم درجہ حرارت کے 11اعشاریہ 2ڈگری سیلسیس کے مقابلہ تقریبا4ڈگری گرکر 7اعشاریہ 3ڈگری سیلسیس رہ جانے کی وجہ سے لوگوں کو سخت سردی کا سامناکرناپڑا۔واد· کشمیر اور ہماچل پردیش میں برف باری کی وجہ سے وہاں سے آرہی سردہوا¶ں نے بھی راجدھانی کے درجہ حرارت میں گرواٹ پیدا کی ہے ۔ محکمہ کے مطابق دہلی میں کئی مقامات پر صبح کہراچھایارہا۔کہرے کی وجہ سے 25ٹرینیں مقررہ وقت سے تاخیر سے چل رہی ہیں ،دوکے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے اور 12ریل گاڑیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ محکمہ نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جو تقریباکل کے درجہ حرارت کے برابرہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے فضامیں نمی کی سطح 94فیصد تھی ۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی میں پچھلے 24گھنٹے کے دوران ہوا کی کوالٹی خراب رہی۔یواین آئی