بانہال // ابر آلود موسم اور ہلکی ہلکی بارشوں کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت متاثر ہوئے بغیر جاری رہی اور آج وادی کشمیر سے جموں کی طرف سینکڑوں گاڑیوں نے رخ کیا۔پیر کی صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد بانہال اور جواہر ٹنل کے آر پار ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو بعد دوپہر تک جاری رہا جبکہ بعد میں پہاڑی علاقوں میں مزید بارشوں کی اطلاعات ہیں۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور آج شام تک سینکڑوں مال اور مسافر گاڑیوں نے ٹنل پار کرکے جموں کا رخ کیا۔