کوکر ناگ //ہلڑ کوکر ناگ میں دو سی آر پی اہلکار سنگ بازی کے دوران اسکوٹر پلٹ جانے سے ہلاک ہو گئے ۔جبکہ اس واقع میں ایک اور اہلکار شدید زخمی ہوا ۔سی آر پی 164بٹالین سے وابستہ گاڑی اننت ناگ سے کوکر ناگ کی طرف جارہی تھی اس بیچ گاڑی جونہی ہلڑ کے نزدیک پہنچی تو یہاں مشتعل نوجوانوں نے گاڑی پر سنگ باری کی جس کے سبب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور اُس نے سامنے سے چل رہی پلسر بائیک زیر نمبرJK02AL 3409کو زور دار ٹکر ماری جس کے سبب دونوں بائیک سوار شدیدزخمی ہوئے جنہیں علاج معالجہ کیلئے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بیچ راستے ہی دم توڑ بیٹھے ۔ہلاک نوجوانوں کی شناخت ریاض احمد وانی ساکن ناگم کوکر ناگ اور نثار احمد وانی ساکن ویر ی ناگ کے بطور ہوئی ہے ۔ یہ دونوں نوجوان سی آر پی ایف سے وابستہ تھے۔ واقعہ میں سی آر پی ایف ڈرائیور بوم سنگھ شدید زخمی ہوا ۔ڈی آئی جی سی آر پی محسن شہدی نے میڈیا کو بتایا کہ دراصل دو مقامی سی آر پی اہلکار اپنی گاڑیوں کے آگے آگے بائیک پر چل رہے تھے کہ ہلڑ کوکر ناگ کے نزدیک چند شرپسندوں نے اُن کے بائیک پر ڈھنڈا مارا ،ساتھ ہی پیچھے سے چل رہی سی آر پی گاڑیوں پر شدید سنگ باری کی جس کے سبب گاڑی ڈرائیور کے کنڑول سے باہر ہوگئی اور بائیک گاڑی کی زد میں آگئی۔ جس کے سبب دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے اور ایک جوان زخمی ہوا ۔علاقہ میں آخری اطلاع ملنے تک تنائو جاری ہے ۔