ڈورو// ہلڑ کوکر ناگ میں فورسزکی جانب سے3 نوجوانوں کودوران شب گرفتارکرنے پر مقامی آبادی نے احتجاج کیا ۔ گرفتار نوجوانوں میں عادل احمد گنائی اور عادل حُسین راتھر شامل ہیں۔اس بیچ خبر پھیلتے ہی لوگ دوران شب گھروں سے باہر آئے اور فورسزکے خلاف احتجاج کیا اور نوجوانوں کو رہا کر نے کی مانگ کی ۔ واقع کے خلاف علاقہ میں دکانیں بند رہیں جبکہ لوگوں نے کوکرناگ اننت ناگ سڑک پر دھر نا دے کر احتجاج کیا ۔احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ گرفتار نوجوان بے قصور ہیں اور وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں ۔ دھر نے کے سبب اس روٹ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر رہی ۔تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے ۔