کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہلمت پورہ میں فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان ایک خون ریز جھڑپ کے دوران 4جنگجو جا ں بحق ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی جبکہ متعدد فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی دو پہر کو فوج کی41راشٹریہ رائفلز ،160ٹی اے اور سپیشل آ پریشن گروپ (ایس او جی ) کپوارہنے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کپوارہ قصبہ سے4کلو میٹر دور ہلمت پورہ جنگلی علاقہ کا محاصرہ کیا ۔فوج کو اطلاع ملی تھی کہ اس علاقہ میں 4سے5جنگجوئو ں چھپے بیٹھے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جو ں ہی فوج نے جنگجوئو ں کی تلاش شروع کی تو وہاں پر چھپے بیٹھے جنگجو نے فوج پر براہ راست فائر نگ کی جس کے جواب میں فوج نے بھی فوری طور کاروائی شروع کی ۔