کپوارہ// ہلمت پورہ کپوراہ میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین جاری معرکہ آرائی میں آج دوسرے دن ایک جنگجو اور 4فورسز اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق چک فتح خان کے جنگلی علاقہ میںگذشتہ روز سے جاری جھڑپ میں ایس او جی کے 2اور فوج کے 2اہلکار ہلاک ہوے ،تصادم کے دوران ایک اور جنگجو مارا گیا جبکہ گذشتہ شام4جنگجو جاں بحق ہوئے تھے ۔پولیس نے مارے گئے ایس او جی اہلکاروں کی شناخت دیپک پنڈت اور محمد یوسف جبکہ ٹیرٹوریل آرمی کے اہلکار کی شناخت محمد اشرف کے بطور کی ہے۔پولیس کے مطابق جھڑپ جاری ہے اور ایک جنگجوابھی بھی فورسز پر فائرنگ کررہا ہے ۔