سرینگر/وادی کشمیر کے شہر سرینگر کے علاوہ تمام ضلع صدر مقامات و اہم قصبہ جات میں سوموار کو مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر رہے۔
یہ ہڑتال وادی کے اندر ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کیخلاف احتجاج کے طور پر کی جارہی ہے اور اس کی اپیل سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مبنی علیحدگی پسند وں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
وادی بھر میں دکانیں اور کاروباری مراکز ،نیز تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے۔
حکام نے ''امن و قانون''بحال رکھنے کیلئے شہر سرینگر کے حساس علاقوں میں فورسز کی اضافی تعداد تعینات کر رکھی ہے۔
علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران مختلف فورسزکارروائیوں میں 18افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔