سرینگر// مزاحمتی قیادت کی جانب سے پیش کئے پروگرام کو عملاتے ہوئے تحریک حریت کے ذمہ داروں اور کارکنوں نے بعد نماز جمعہ وادی کے مختلف مقامات پر عوامی احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی جن میں پیر سیف اللہ نے مرکزی جامع مسجد حیدرپورہ میں ایک احتجاجی جلوس برآمد کیا جس میں محمد یوسف مجاہد، عبدالحمید ماگرے، مختار احمد صوفی، سید ظہور الحق گیلانی، مولانا مدثر ندوی، رمیز راجہ، نثار احمد، ظہور احمد اور مصطفیٰ سلطان نے شرکت کی اور بعد میں حالیہ دنوں چاڈورہ میں مارے گئے نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔ مولانا مدثر ندوی، مصطفیٰ سلطان اور دیویندر سنگھ بھیل پر مشتمل وفد عامر نذیر کے گھر واتھورہ چاڈورہ گیا اورتعزیت پرسی کی۔ مولانا بشیر احمد فاروقی نے جامع مسجد گوری پورہ، محمد یوسف مکروہ اور مظفر احمد نے کانجی کلہ اور جامع مسجد شانگس، محمد امین آہنگر نے مراد پورہ شوپیان، سید نذیر احمد نے دھل شوپیان میں عوامی اجتماعات سے خطابات کرتے ہوئے نوجوانوں کی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔