Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

ہلاکتوں کا دکھ صرف پونچھ کانہیں پورے ملک کا ہے :راہول گاندھی قائد حزب اختلاف کاپونچھ دور، گولہ باری متاثرین سے ملاقات ،نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا

Towseef
Last updated: May 24, 2025 11:56 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

سمت بھارگو+حسین محتشم

راجوری+پونچھ//لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہفتہ کو ضلع پونچھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سرحد پار گولہ باری اور جنگ جیسے حالات سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔راہل گاندھی ہفتے کی صبح جموں پہنچے، جہاں جموں و کشمیر حکومت کے کابینہ وزیر جاوید رانا نے ان کا استقبال کیا اور بعد ازاں انہیں پونچھ لے گئے۔ پونچھ پہنچنے پر ریاستی صدر طارق حمیدقرہ کی قیادت میں کانگریس رہنماؤں نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔راہل گاندھی نے ان خاندانوں سے ملاقات کی جنہوں نے حالیہ پاکستانی گولہ باری میں اپنے پیارے کھو دئیے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے، یہ دکھ صرف آپ کا نہیں بلکہ پورے بھارت کا ہے‘‘۔انہوں نے ان مقامات کا بھی دورہ کیا جہاں شدید مالی نقصان ہوا ہے، خاص طور پر وہ رہائش گاہیں جو مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔دورے کے دوران راہل گاندھی نے گیتا مندر پونچھ، گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ اور جامعہ ضیاء العلوم پونچھ میں بھی حاضری دی اور خطے میں امن و سکون کے لئے دعا کی۔ سنگھ سبھا گرد وارے میں انہوں نے اس دوران پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے 50سالہ سابق فوجی امر جیت سنگھ کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔راہل گاندھی نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔بعد ازاں انہوں نے کرسچن سکول پونچھ کا دورہ بھی کیا، جہاں حالیہ گولہ باری میں تین طلباء جان بحق ہو گئے تھے۔ سکول عملے اور طلباء سے بات چیت کے دوران، راہل گاندھی نے ان کے دکھ کو قریب سے محسوس کیا۔ طلباء نے اپنے ساتھیوں کے کھو جانے کے غم کو آنکھوں میں آنسو لئے بیان کیا۔ گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ ’’میرے دورے کے دو مقصد ہیں؛ ایک تو زمینی صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لینا اور دوسرا پونچھ کے لوگوں کے مسائل کو ملک کی سطح پر اٹھانا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران پونچھ کے عوام نے کئی اہم مسائل ان کے سامنے رکھے ہیں، اور وہ ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے براہ راست وزیر اعظم کو خط لکھیں گے اور پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند کریں گے۔راہل گاندھی کے اس بیان سے متاثرہ عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے کہ ان کے مسائل ملک کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچیں گے اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ گاندھی نے کہا’’آج میں پونچھ میں پاکستانی گولہ باری میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے کنبوں سے ملا۔ ٹوٹے ہوئے گھر، بکھرا ہوا سامان، نم آنکھیں اور ہر کونے میں اپنے پیاروں کو کھونے کی دردناک کہانیاں، پونچھ خطے کے یہ محب وطن کنبے ہر بار جنگ کا سب سے بڑا بوجھ ہمت اور وقار کے ساتھ اٹھاتے ہیں۔ ان کی ہمت کو سلام‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ کنبوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات اور مسائل کو قومی سطح پر ضرور اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کے لئے بحران کا وقت ہے اور ہم اس میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ راہل گاندھی نے پونچھ میں پاکستانی گولہ باری سے ہونے والی تباہی کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولہ باری سے کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا’’لوگوں نے مجھے دو تین چیزیں قومی سطح پر اٹھانے کو کہا ہے جو میں کروں گا‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شرپسند عناصر کی جانب سے غلط استعمال کا خدشہ | بھدرواہ میں 74موبائل ٹاوروں پر انٹرنیٹ معطل
جموں
بانہال حادثہ میںموٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل
خطہ چناب
رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشیں | گرمی سے قدرےراحت،ٹریفک کی روانی جاری
خطہ چناب
چھاترو کشتواڑ میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری
جموں

Related

پیر پنچال

راہول نے جامعہ ضیا العلوم پونچھ کا بھی دورہ کیا

May 24, 2025
پیر پنچال

مقامی معززین کی راہل گاندھی سے ملاقات | بینکروں ،نقصان کے معاوضے اور وی ڈی جی کا معاملہ اٹھایا

May 24, 2025
پیر پنچال

شدید گرمی کے بعد آندھی اور بارش سے عوام کو راحت ہفتہ کی شام موسم کی اچانک تبدیلی سے ٹھنڈک کا احساس، کسان خوش

May 24, 2025
پیر پنچال

تھنہ منڈی میں طویل خشک سالی کے بعد بارش، کسانوں میں خوشی کی لہر

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?