سرینگر// اپنی5 4 سالہ ر خدمتِ محتاجگاں کو جاری رکھتے ہوے یتیم ٹرسٹ (رجسٹرڈ) نے ایک سادہ تقریب کے دوران 500بیواو¿ں میں 26لاکھ مالیت کے راشن کٹ تقسیم کئے۔ ہر کٹ کی قیمت500 5روپے کے لگ بھگ ہے ۔ فی کٹ پچاس کلو گرام چاول کے علاوہ تمام خانگی خوراکی اشیاءپر مشتمل ہیں۔ تقریب ٹرسٹ کے مرکزی دفتر واقع ہفت چنار اقبال پارک میںمنعقد ہوئی جس میں ٹرسٹ کی 44سالہ فلاحی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ٹرسٹ کے سرپرست ظہور احمد ٹاک نے کی اوربیواو¿ں میں راشن کٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے بیواو ں سے تاکید کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اپنے بچوں کو تعلیم کے نور سے آراستہ کرنے کی طرف مرکوز رکھیں۔ انہوں نے ان کنبہ جات کو تلقین کی کہ وہ اپنے آپ اور اپنے بچوں میں خودداری ، خدا ترسی اور بہترین اخلاق وکردار پیدا کرنے کی کوششوں میں کوئی دقیقہ فرو گذاشتہ نہ کریں۔ظہور ٹاک نے انہیں یقین دلایا کہ ٹرسٹ ان کی ہر موڑ پر مدد کیلئے ہمیشہ تیار ہے اور تیار رہے گا۔ اس موقعہ پر اعلان کیا گیا کہ ٹرسٹ جلد ہی ان کنبہ جات کو گرم کپڑے فراہم کرے گا تاکہ سردی کے ایام میں وہ آرام سے زندگی گذار سکیں۔