گاندربل//ارشاد احمد //گاندربل میں سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہسپتال کی دوسری منزل سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ گاندربل میں زیر تعمیر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی عمارت میں پارلیمانی ضمنی انتخابات کی سیکورٹی کے سلسلے میں سی آر پی ایف کی 92 بٹالین کمپنی چند روز سے وہاں ڈھیرا جمائے ہوئے ہے ۔ کمپنی میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلوان سنگھ بلٹ نمبر 810160107ساکنہ چندی گڑھ جمعرات کو ہسپتال کی دوسری منزل سے اچانک گرکر لقمہ اجل بن گیا اگرچہ مزکورہ اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد لاش گھر روانہ کردی گئی ہے ۔