سوپور//غلام محمد //ہسپتال میںنوزائد بچے کی موت کے خلاف سوپور میں لوگوں نے ضلع اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ وٹلب سوپور سے تعلق رکھنے والے معراج الدین ڈار نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئیکہا کہ اسکے نوزائد بچے کی موت ایم سی ایچ سوپور میں تعینات ڈاکٹروں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مراج الدین نے کہا کہ اس نے اپنی اہلیہ کو 8اگست کو ایم سی ایچ سوپور میں داخل کیا جہاں انچارج ڈاکٹر نے مریضہ کا معائنہ کیاجس کے بعد مریضہ 2دن اسپتال میں داخل رہی۔ انہوں نے کہا کہ 10اگست کو میری ہلیہ کے پیٹ میں سخت درد ہوا ہے اور قریب3بجے ڈاکٹروںکے معائنے کے بعد ایک بچے نے جنم لیا اور ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ بلکل ٹھیک ہے اور احتیاط کے طور پر بچے کو جی بی پنتھ سرینگر منتقل کرنے کو کہا اور ہم بچے جو جی بی پنتھ سرینگر منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ بچہ زیادہ دیگر تک زندہ نہیں رہ سکتا کیونکہ بچے کو دوران جنم سرجری کی وجہ سے کافی چوٹیں آئیں ہیں۔ مراج الدین نے کہا کہ چند گھنٹوں کے بعد 7بجے بچے کی موت واقعہ ہوگئی۔ اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بی ایم او سوپور ڈاکٹر سمی نے کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔