سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے واضح کیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ یا وزیر خزانہ سے کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی،جبکہ صاف کیا کہ ریاست میں’’جی ایس ٹی‘‘ کی موجودہ صورت میں اطلاق کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔ الائنس کے جنرل سیکریٹری سراج احمد سراج نے بتایا کہ کشمیر اکنامک الائنس کئی اکائیوں پر مشتمل ہیں،اور اگر کوئی لیڈر وزیر اعلیٰ یا وزیر خزانہ سے ملاقی ہوا،وہ اپنی جماعت یا انفرادی حیثیت میں ہوا۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر اکنامک الائنس نے کسی بھی شخص یا عہدادار کو میٹنگوں میں شمولیت کی کوئی اجازت نہیں دی۔اس دوران الائنس کے جنرل سیکریٹری سراج احمد نے جموں کشمیر میں جی ایس ٹی کو لاگو کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اس قانون کو تجارت اور عوام مخالف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کو من و عن اطلاق کرنے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔