سرینگر// چلہ کلان کی سردی کامقابلہ کرنے کیلئے سنڈے مارکیٹ میں اتوار کو گرم ملبوسات کی خریداری جوبن پر رہی۔وادی میں سردی اور یخ بستہ ہوائوں سے نمٹنے کیلئے شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں گرم ملبوسات کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں شہر کے مشہور و مصروف ترین بازاروں کے علاوہ پٹری فروشوں کی دکانوں پر اتوار کو سر دموسم کے باوجودگاہکوں کا سخت رش دیکھنے کو ملا۔ سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے مرد و خواتین کی ایک بری تعداد سنڈے مارکیٹ میں گرم ملبوسات کی خریداریوں میں مشغول ہو کر اپنے من پسند گرم کپڑوں کوہاتھوں ہاتھ حاصل کرنے کی دوڈ میںتھے۔سنڈے مارکیٹ میں غیر معمولی بھیڑگرم ملبوسات ’’جیکٹ،بنیان، گلو بند،ٹوپیاں، جرابیں،ٹروزر،کوٹ،دستانے‘‘ اور دیگر چیزوں کی خریداری میں نظر آئی ۔ پولو گراونڈ سے لیکر بٹہ مالو تک پٹریوں پر لوگوں کی بڑی بھیڑ خریداری کرتی رہیں۔ پٹری فروشوں کی دکانوں اور سٹالوں پر بھی لوگ گرم ملبوسات کی خرید و فروخت کر رہے ہیں اور پٹری والوں کی بھی اچھی خاصی چل پڑی ہیں۔اس دوران جگہ جگہ پٹریوں اور دکانوں کے علاوہ سڑکوں پر ٹھیلوں کی بھی بڑی بھر مار نظر آئی، جہاں مختلف اقسام کے گرم جوتوں کی خریداری بڑئے پیمانے پر ہو ئی ۔ جہاںگرم ملبوسات اور جوتوں کی مانگ کے پیش نظر کاروبار میں اضافہ ہوا ہے وہی خریداروں کا ماننا ہے کہ دکاندار گاہکوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔