سرینگر //پرنسپل سیکرری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ہر ایک کیلئے مقررہ ٹائم لائین پر قابلِ عمل ڈلیوری کریں ۔ سامون نے درج فہرست آئٹم میں سے ہر ایک پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ہر ایک آئٹم کا اپنی سطح پر جائیزہ لیں تا کہ ان میں تاخیر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیر کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ پرنسپل سیکریٹری نے افسران سے کہا کہ وہ ہر آئی ٹی آئی میں آئی ٹی لیب قائم کریں اور انہیں تیز رفتار انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کریں ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ پلان میں رکھے گئے تمام کاموں کو ٹینڈر کریں ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ مرکزی سپانسر شدہ اسکیموں کے تحت خرچ ہونے والے فنڈز کے استعمال کے سرٹیفکیٹ جمع کرائیں ۔ ڈاکٹر سامون نے افسران سے سرینگر اور جموں کے ماڈل آئی ٹی آئی میں انسٹی ٹیوٹ منیجمنٹ کمیٹیوں ( آئی ایم سی) کی تشکیل کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے محکمہ میں ملازمین کی گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ دونوں زمروں کیلئے بھرتی کے قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ سنیارٹی لسٹوں اور ڈی پی سی کی ترسیل کو وقت پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ مشن شاہد اقبال چودھری ، ڈائریکٹر فائنانس ، ایس ڈی ڈی لطیف پوسوال ، سیکریٹری بوٹ فردوس احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری ایس ڈی ڈی کلدیپ سپولیہ اور محکمہ کے کئی دیگر افسران نے شرکت کی ۔