ترہگام //اشرف چراغ //کپوارہ کے ہری ترہگام میں اتوار کو پرائمر لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں لارڈس کرکٹ ٹیم گوشی نے ترہگام الیون کو شکست دیکر فائنل جیت لیا ۔اتوار کو ہری کے ہائر سکینڈری سکول کے میدان میں لارڈس کرکٹ ٹیم اور الیون بردارس کا فائنل میچ منعقد ہوا جس میں لارڈس گوشی نے ٹاس جیت کر خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور18اووروں میں 156رن بنا ئے تاہم الیون بردارس ترہگام کی ٹیم کو 135رنز پر ڈھیر کر دیا گیا اور لا رڈس گوشی نے پرائمر لیگ 22رن سے جیت لیا ۔اس موقعہ پر سابق ممبر اسمبلی کپوارہ میر سیف اللہ،ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ اور ایس ایس پی کپوارہ نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی ۔لارڈس گوشی کے نصیر احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلا ڑی دیکر مین آف دی میچ قرار دیاگیاجبکہ الیون برادرس ترہگام کے شیخ خورشیدمین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا ۔لارڈس گوشی کی ٹیم کو 20ہزار کی نقدی اور ٹرافی سے نوازا گیا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے نوجوانو ں کھیلو ں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے پر زوردیا۔