سری نگر// سری نگر ضلع کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ علاقے میں منگل کو مشتبہ عسکریت پسندوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملے تین شہری معمولی زخمی ہوئے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی طرف گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس ڈاکٹر کوالجیت سنگھ نے بتایا کہ تین افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔