چنڈی گڑھ//ہریانہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو خود انحصار بنانے کے لئے چلائی جارہی‘سکشم یوا یوجنا’کے تحت کل ایک لاکھ 41ہزار 770 مجازنوجوانوں کو ہر ماہ تقریباً21کروڑ 55لاکھ74ہزار900روپے بے روزگاری بھتہ کے طور پر دئے جارہے ہیں۔محکمہ ملازمت کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم کے مطابق رجسٹرڈ مجاز نوجوانوں کو جہاں اپریل2020مہینے کا بے روزگاری بھتہ اوراعزازی ادائیگی جلد کی جائے گی وہیں اگلے ماہ میں بھی یہ جاری رہے گی۔اسکیم کے تحت رجسٹرڈ پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کو3000روپے ۔گریجویشن کرنے والے نوجوانوں کو 1500 روپے اور بارہویں پاس کو 900روپے ہر ماہ بے روزگاری بھتہ دیا جارہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی،ان رجسٹرڈ اہل نوجوانوں کو ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات یا بورڈ میں ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 100گھنٹے کام دے کر اس کے عوض 6000روپے تک کا اعزازیہ دیا جاتا ہے ۔یہ کسی بھی ماہ میں اس نوجوان کے ذریعہ کئے جانے والے کام کے مطابق دیا جاتا ہے ۔