جموں//ہرگن ہسپتال امرتسرنے جموں میں اپنے او پی ڈی کلنک میں مفت بی ایم ڈی(بون مینرل ڈینسٹی) ٹیسٹ کیمپ منعقد کیا ۔اس موقعہ پر ہسپتال کے ڈاکٹر آشیش شرما نے کہا کہ کیمپ کا مقصد لوگوں کو اپنی ہڈیوں کی ڈینٹسی جاننے اور ہڈیوں کی بیماریوں کے خلاف پرہیز کی جانکاری دینا تھا ،جو کہ اُن کی جانکاری میں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ کا فاعدہ یہ ہے کہ اس سے جسم پر کوئی بھی منفی اثر نہیں ہوگا اور کوئی بھی شخض جسکی عمر40سال سے زائد ہو کو چاہیے کہ وہ یہ ٹیسٹ کریں۔انہوں نے کہا کہOsteoporosis مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بیشتر لوگوں کو اس بیماری کی جانکاری تب ہو جاتی ہے جب یہ بیماری آخری مرحلہ پر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرہیز کرنے سے اس بیماری کا تاخیر ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام طور سے اس بیماری کی علامیتیں دکھائی نہیں دیتی ہیں لیکن بعض اوقات درد محسوس ہو جاتی ہے۔اس بیماری کا علم تب ہی ہوجاتا ہے جب اس نے ہڈیوں کو متاثر کیا ہوا ہوتا ہے۔کیمپ میں 300سے زائد مریضوں نے شرکت کی جن کی مفت جانچ کی گئی ،جن میں سے 50فیصدی لوگوں کو یہ بیماری ایڈوانس مرحلہ میں داخل ہوئی ہے۔ لوگوں کو صلاھ دی گئی ہے کہ وہ اس بیماری سے دور رہنے کے لئے صحت مند غزا کا استعمال کریں اور جنک فوڈ اور فاسٹ فوڈسے اجتناب کرنے کی صلاح دی گئی ۔