جاوید اقبال
مینڈھر// ہرنی سے اْپر گلہوتہ کی طرف جا رہی اٹھ کلو میٹر سڑک کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے سڑک پر تار کول بچھانے کاعمل شروع کیاگیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سڑک پر انتہائی غیر معیاری ساز و سامان کا استعمال کر کے سرکاری خزانے کو چونا لگانے کی مبینہ طور کوششیں کی جارہی ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ کئی برسوں و مقامی لوگوں کے شور شرابا کے بعد متعلقہ محکمہ نے بلیک ٹاپ کرنا شروع کی۔لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ صرف پانچ کلو میڑ سڑک پر بلیک ٹاپ کی جا رہی ہے اور اس میں بھی سب سٹینڈرڈ سامان کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ صرف لوگوں کا شور شرابا بند کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پوری اٹھ کلو میٹر سڑک پر بلیک ٹاپ کرنا تھا لیکن کچھ حصوں پر صرف کھڈوں میں ہی تار کول بچھائی جارہی ہے ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ بلیک ٹاپ دو ماہ بھی نہیں چلنے والی ہے اور لوگوں کی آواز بند کی جا رہی ہے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے ایپل کی ہے کہ بلیک ٹاپ ہو رہی سڑک کا معائینہ کر کے ملوث حکام کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور عام لوگوں کی مانگ کے تحت کام کروایا جائے ۔