جموں//جموں کشمیر پنتھرس پارٹی نے ریا ست کی مو جو د ہ مخلوط سرکار پر جموں کشمیر کے تعلیم یا فتہ طا لب علموں کے ساتھ امتیازبرتنے کا الزام لگا یا ہے ۔یہاں منعقدہ ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ سرکا ر جموں کے تعلیم یا فتہ طا لب علموں کو درکنا رکر کے وادی کے طالب علموں کوترجیح دے رہی ہے جوکہ جموں کے طا لب علموں کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے حصے میں کچھ ہی زمروں میں نوکریاں آئی ہیں جبکہ وادی میں ایسا زمرہ کی کوئی نوکری ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کو لے کر سیاسی پارٹیاں اور غیر سرکاری تنظیمیں اس معاملے میں آوازبلند کر چکی ہیں مگر سرکا ر پر اس کا کوئی بھی اثر نہیں ہورہا ہے ۔