ڈارون/ ہاکی سیریز کے چوتھے اورآخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دیدی۔سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے ابتدائی 4 منٹ میں ہی ایک ایک گول کرلیا تھا، میزبان ٹیم نے پہلے کوارٹر میں ہی ایک بار پھر برتری حاصل کی جس کو گرین شرٹس نے دوسرے کوارٹر میں ختم کرنے کے بعد مزید ایک گول بھی کردیا لیکن آسٹریلیا نے کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔اس کے بعد تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھی گول داغ کر اسکور 3-5 کردیا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں ایک میچ بھی نہیں جیت پائی۔