حسین محتشم
پونچھ//جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ وجامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات شہر پونچھ میں اساتذہ ، معلمات اور طلبہ وطالبات کے مابین افتتاحی تعلیمی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ وطالبات کو نظامِ تعلیم، نصابِ تعلیم اور طریقہ تعلیم کی بابت آگاہی دی گئی۔بتا دیں کی ادارے میں ایک ہفتہ قبل تمام جدید وقدیم طلبہ وطالبات کی آمد ہوچکی ہے اور ان کی درجہ بندی کیساتھ ساتھ باضابطہ اسباق کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔بتا دیں کہ دونوں اداروں میں چار سو طلبہ وطالبات اور اساتذہ کرام، معلمات، ملازمین وملازمات سمیت ساڑھے چار سو افراد کا کھانا بنتا ہے جس میں ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ شامل ہیں۔ دونوں اداروں میں حفظ کے نو، دینیات ومومنہ کورس کے سات اور عالمہ کورس کے از اعدادیہ تا دور حدیث پانچ درجات ہیں۔