بانڈی پورہ//ہاکبارہ حاجن بانڈی میں دریا سے ریت نکالنے والوں نے ٹریکٹروں کیلئے جہلم کا باندھ2 کلومیٹرکا ٹ کر ایک بڑی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔علاقے کے لوگوں نے کہا کہ ہاکبارہ دریائے جہلم کا باندھ کاٹ کر ٹریکٹروں کیلئے راستہ بنا کر کئی بستیوں کوخطرے میں ڈال دیا ہے اوران علاقوں میں رہائش پذیر آبادی اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ہائڈرالک ڈیوژن سمبل کے ایگزیکٹیو انجینئر نے کہا کہ اس معاملے کی طرف توجہ دے کرفوری طور کارروائی کی جائے گی۔