بارہمولہ// ہاندب رفیع آباد میں بارہمولہ میں سڑک کے ایک دلدوز حاثے میں ایک معمر شخص لقمہ اجل بن گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ہاندب رفیع آباد میں سوموار کو راُس وقت حادثہ پیش آیا جب روہامہ سے بلہامہ کی طرف ایک تویرہ گاڑی زیر نمبر JK05E-3378 ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہوئے جن میں ایک معمر شخص عطا خان ساکنہ کھڈونی لڈورہ رفیع آباد گاڑی کے نیچے آکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔