بارہمولہ// پٹن کا ہانجی ویر علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آباد ی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پٹن کے ہانجی ویرا علاقے میں محکمہ جل شکتی کی جانب سے اگر چہ لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کیلئے کئی سال قبل ایک واٹر سپلائی اسکیم چالو کی گئی تھی جب کہ اس وقت کے متعلقہ وزیر نے خود اس اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔تاہم اسکیم کے شروع ہونے کے بعد ہی نا معلوم وجوہات کے بنا پر اس اسکیم کو بند کردیا گیا۔لوگوں کے مطابق اگر چہ سرکار نے اس اسکیم کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کئے ہیںلیکن پھر کن وجوہات کے بنا پر علاقے میںپانی بند کردیا گیا ہے۔جبکہ یہاں پر پورا علاقہ صاف پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہا ہے اور لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے ایک آفیسر نے کہا کہ لوگوں کو جلد ہی نئی اسکیم کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا۔