سرینگر//وزیر برائے زراعت غلام نبی لون ہانجورہ نے کل سکمز صورہ جاکر کل لولی پورہ چاڈورہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کی عیادت کی۔ ڈاکٹروں نے وزیر کو زخمیوں کی حالت اور انہیں فراہم کئے جارہے علاج ومعالجہ سے متعلق تفصیل دی۔وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن سہولیت دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے زخمیوں اور ان کے تیمارداروں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ وزیر کے ہمراہ محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔