سرینگر// زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے یہاں منعقدہ افسروں کی ایک میٹنگ میںمحکمہ زراعت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکریٹری زرعی پیداوار محمد افضل بٹ، سیکریٹری زرعی پیداوار شوکت احمد بیگ، ڈائریکٹر زراعت کشمیر الطاف اعجاز اندرابی، مختلف اضلاع کے چیف ایگریکلچر آفیسر، چیف انجینئر میکنیکل ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ( کے)، جوائنٹ ڈائریکٹر اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ہانجورہ نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف سکیموں پر اخراجات میں اضافہ کریں اور مقررہ وقت کے اندر پروجیکٹوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔