سوپور //غلام محمد //ریاستی وزیر اعلیٰ کی جانب سے جموںو کشمیر میں ہارٹیکلچر یونیورسٹی کے قیام کے ا علان کی سراہنا کرتے ہوئے مقامی فروٹ گروورس اور سول سوسائٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی باغبانی کے لحاظ سے پوری دنیا میں مشہور ہے کیونکہ یہاں پر معیاری پھیل اُگائے جاتے ہیں جنہیں بعد میں ریاست کے باہر اور بیرون ممالک میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ ریاست کی 75فیصد آبادی کا دارو مدار ہاٹیکلچر شعبہ پر ہی میسر ہے ۔لہذا ریاستی وزیر اعلی کی جانب سے بروقت فیصلے سے اس صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔مقامی لوگوں نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواب سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کا تھا کہ واڈورہ سوپور میں ہا ر ٹیکلچر یونیورسٹی تعمیر کی جائے ۔سوپور کی سول سوسائٹی ، فروٹ گرورس ایسوسی ایشن کشمیر نے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، وزیر تعلیم سید الطاف بخاری ،وزیر بشارت بخاری اور ایم ایل اے رفیع آباد یاور دلاور میر کا واڈور سوپور میں ہا رٹیکلچر یونیورسٹی قائم کرنے کی کوششوں کی سراہنا کی ہے ۔ ایسوسی ایشن نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس تاریخی فیصلے کو جلد از جلد نافذ کرنے کے عمل کو تیز کریں ۔