سرینگر// زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب نے سرینگر کی پرتاپ پارک میں احتجاج کرتے ہوئے ہارٹیکلچر شعبے کوبرائے نام رکھنے کی فیصلے کو ترک کا مطالبہ کیا۔سرینگر کی پرتاپ پارک میں سنیچر کو زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب جمع ہوئے،اور احتجاج کرنے لگے۔احتجاجی طلاب میں طلبہء و طالبات شامل تھے۔احتجاجی طلاب نے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے پھر کہا کہ حکومت اس سلسلے میں وضاحت نہیں کرتی کہ زراعی یونیورسٹی سے ہارٹی کلچر شعبے کو الگ نہیں کیا جائے گا،اور اضافی عملے کو تعینات کیا جائے گا،ان کا کہنا ہے ’ہم ہارٹیکلچر یونیورسٹی کے قیام کے خلاف نہیں ہے مگر ہارٹیکلچر یونیورسٹی کو زرعی یونیورسٹی کی قیمت پر قائم نہیں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت اگر ہارٹیکلچر یونیورسٹی قائم کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو نئے عملے کی بھرتی کرنا چاہئے کیونکہ عملے کی تبدیلی سے زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلاب کو نقصان ہوسکتا ہے۔بعد میں احتجاجی طلاب پرامن طور پر منتشر ہوئے۔