سرینگر //لالچوک سے ہارون کیلئے سومواور میٹا دار سروس سر شام ہی غائب رہنے کے نتیجے میں مسافروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ہارون اور اسکے مضافاتی علاقوں کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شام 6بجے کے بعد انہیں اپنی منزلوں تک پہنچے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لوگوں کو بہتر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے دعویٰ تو کر رہا ہے لیکن محکمہ کے دعوے کی پول اُس وقت کھل جا ہے جب شہر کے اکثر علاقوں سے سر شام سومو اور دیگر گاڑیوں غائب ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے محکمہ ٹریفک اور آر ٹی او کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ جہانگیر چوک سے ہارون تک سومو سروس کو شام ساڑھے 8بجے تک دستیاب رکھنے کی ہدایت دی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔آر ٹی او کشمیر فاروق احمد راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کچھ ایک علاقوں سے ایسی شکایت ملی ہیں جس کے بعد محکمہ نے منی بس سروس یونین کی ایک میٹنگ طلب کی اور انہیں ہدایت دی کہ ان علاقوں میں نان سٹاپ سروس شروع کی جائے ۔