سرینگر// ہارون کرکٹ لیگ کا دوسرا سیزن کل یہاں شروع ہوا، جسمیں پہلا میچ لیو گلائیڈیٹرس اور ریشی ایلون کے درمیان کھیلا گیا ۔ گلائیڈیٹرس نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریشی ایلون نے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اُوورس میں 8 وکٹ پر 153 رن بنائے۔بلے باز عرفان نے 49 رن بنائے جبکہ عادل اور مشتاق نے بالاترتیب کے 3 اور 2 وکٹ حاصل کئے۔ جوابی اننگ میں لیو گلائیڈیٹرس نے 19.2 اووروں میں 5 وکٹ کھونے پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ مشتاق نے 40 جبکہ پیر وسیم نے 37 رن سکور کئے مشتاق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔