سرینگر// ہارون کرکٹ لیگ سیزن 2سوموار سے شروع ہوا اور افتتاحی میچ AMSسٹار ہارون اورچند پورہ Leopardsکے مابین کھیلا گیا ۔مقامی لوگوں کی طرف سے شروع کئے گئے اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کو دیکھنے کیلئے علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آئی تھی اور اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر ریڈیو کشمیر سرینگر کے ڈائریکٹر سید ہمائیوں قیصر ،ایس ڈی ایم نارتھ سرینگر ایس حنیف بلخی اور سماجی کارکن پیر بلال احمدمہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہارون کے مقامی لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ۔سوموار کو کھیلے گئے میچ میں چند پورہ Leopardsنے جیت درج کی اور جاوید احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔